مانسہرہ(عکس آن لائن) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے پیش نظر بی اے/بی ایس سی سالانہ امتحان 2020ء کے داخلہ کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
ہزارہ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ریگولر پارٹ فرسٹ 3250 روپے، ریگولر پارٹ سیکنڈ 3250 وپے، پرائیویٹ پارٹ فرسٹ 6550 روپے، پرائیویٹ پارٹ سیکنڈ 5050 روپے۔ کمپوزیٹ (فریش) 16000 روپے، کمپوزیٹ (فیل) 14500 روپے، ایک پرچہ 2300 روپے، دو پرچے 2770 روپے، تین پرچے (کمپوزیٹ) 3250 روپے جبکہ چار پیپرز (کمپوزیٹ) 5050 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 600 روپے پریکٹیکل فیس ہے جبکہ نارمل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 27 اپریل 2020 ہے۔