سانحہ اے پی ایس

ہر 16 دسمبر کو سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دکھ اور زخم پوری قوم کے دل میں ہرے ہو جاتے ہیں،وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہر 16 دسمبر کو سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دکھ اور زخم پوری قوم کے دل میں ہرے ہو جاتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف حاصل کامیابیوں کوکسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ ہر 16 دسمبر کو سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دکھ اور زخم پوری قوم کے دل میں ہرے ہو جاتے ہیں،دہشت گردوں نے معصوموں کو شہیدکرکے پوری قوم کو ناقابل فراموش غم دیا۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے اس عہد کا اعادہ کرنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حاصل کامیابیوں کوکسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی بڑی تعداد نے قربانیاں دی ہیں، ہم ان سب شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں