کراچی(عکس آن لائن) پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے۔اداکارہ نادیہ حسین، ماہرہ خان اور شہریار منور سمیت متعدد شوبز اسٹارز گزشتہ روز فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شریک ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی میں نادیہ حسین سے ایک بلاگر نے سوال پوچھا کیا آپ یہودی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گی؟اس سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے جواب دیا دیکھیں اسرائیلی مصنوعات کا ضرور بائیکاٹ کریں لیکن یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔ کیونکہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے۔ یہودیت اور یہودی لوگ اہل کتاب ہیں۔
لہذا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ دراصل ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہیاور اسرائیلی ایجنڈے کے خلاف جانا ہے۔نادیہ حسین نے مثال دیتے ہوئے کہا یہ وہی چیز ہے جیسے ہر مسلمان القاعدہ کا دہشت گرد ہے۔ ہر یہودی اسرائیلی نہیں ہے اور ہر یہودی صیہونی بھی نہیں۔ یہی بنیادی پیغام ہے جو میں دینا چاہتی ہوں۔بعد ازاں نادیہ حسین نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے لکھا یہ ایسا ہے جیسے ہر عرب مسلم ہے۔
یا ہم یوں کہیں جیسے ہر یہودی اسرائیلی ہے اور ہر یہودی صیہونی اور فلسطین مخالف ہے۔نادیہ حسین نے لکھا اگر ہم ہر یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنا فیس بک، انسٹا اور واٹس ایپ ڈیلیٹ کریں۔ اس کے علاوہ گوگل بھی ڈیلیٹ کریں اور اپنا آئی فون پھینک دیں۔ یہودی مصنوعات کو بائیکاٹ کرنے کا مطلب ہے ہزاروں لوگوں کی بے روزگاری۔نادیہ حسین نے لکھا ”اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں”۔ اور اس فرق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اپنی پوسٹ میں نادیہ حسین نے ”فلسطین کی آزادی” اور ”بائیکاٹ اسرائیل” کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔