نئی دہلی(عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی ہر کسی کی طرح جوان ہوکر شاہ رخ خان بننا چاہتے تھے۔رنبیر کپور نے ”آر کے ٹیپس سیریز” کی ایک ویڈیو میں اس کا اعتراف کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ”میں جب جوان ہوا تو شاہ رخ خان بننا چاہتا تھا”۔ بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ ”اس لیے تو آج تک کسی نے نہ تالی ماری، نہ سیٹی”۔
بہرحال، شاہ رخ خان واحد نہیں جو رنبیر کپور کے دل پر راج کرتے تھے بلکہ اپنے ”حقیقی زندگی” کے ہیروز کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن بھی بننا چاہتے ہیں۔رنبیر کپور نے کہا کہ ”جب جوان ہوا تو تب شاہ رخ خان بننا تھا اور پھر آخر میں رنبیر کپور ہی بننا پڑا”۔