لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ صرف کسی خاص لمحے یا موقع پر خوش نہیں ہونا چاہیے بلکہ خوش رہنے کو اپنی عادت بنایا جانا چاہیے ، جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہر وقت اداس اور غمگین رہیں گے تو لوگ ان پر ترس کھائیں گے تو ایسا نہیں ہے بلکہ لوگ ایسی شخصیت والوں سے بیزار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ جب بھی وقت میسر آتا ہے دوستوں کو اپنے گھر مدعو کر کے دعوت کرتی ہوں اور پھر خوب ہلہ گلہ ہوتا ہے اور اسی طرح دوست بھی مجھے دعوت دیتے ہیں .
اور ان لمحات کو ہم مل کر خوب انجوائے کرتے ہیں ۔ ریشم نے کہا کہ آپ خوش رہنے کے لئے چھوٹی چھوٹی وجہ ڈھونڈیں نہ کہ آپ کسی خاص لمحے اور موقع کی انتظار میں رہیں ۔ میں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہوں اور میرے حلقہ احباب میں بھی ایسے ہی لوگوں پر مشتمل ہے ۔ ریشم نے کہا کہ بعض لوگ کسی کو خوش بھی نہیں دیکھ سکتے اور حسد کرتے ہیں ،ایسے لوگوں کیلئے صرف خدا کی ذات سے ہدایت کی دعا ہی کر سکتی ہوں۔