اسلام آباد (نمائندہ عکس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہہر صورت پاکستان کے اقتداراعلیٰ کی حفاظت کر یں گے ، نجم سیٹھی نے پاکستان کے معاشی بحران کاحل دیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے دینے چاہئیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس خدشے کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ رجیم چینج کا مقصد پاکستان کے معاشی حالات کو اس قدر خراب کرنا ہے کہ پاکستان کو مستقل طور پر غلام بنایا جاسکے،
نوازشریف کے قریبی ترجمانوں کے مشورے اسی سلسلے کی کڑی ہیں،ہم اس مہم کو مستردکرتے ہیں ہر صورت پاکستان کے اقتداراعلی کی حفاظت کر یں گے نواز شریف سے ملاقات کے بعد نجم سیٹھی نے پاکستان کے معاشی بحران کاحل دیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے دینے چاہئیں،حسین حقانی کا مشورہ ہے پاکستان ایٹمی اثاثوں سے دستبردار ہو جائے اور ہندوستان اور اسرائیل کے ساتھ برابری کے بجائے ماتحت ریاست کے طور پر تعلقات قائم کرے۔