سید نور

ہر شعبے کیلئے ریلیف پیکج آ رہا ہے لیکن فلم انڈسٹری کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ‘ سید نور

لاہور(عکس آن لائن)سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ یہاں آنے والی حکومتوں نے فلم انڈسٹری کو کبھی انڈسٹری تسلیم ہی نہیں کیا وگرنہ آج ہر شعبے کیلئے ریلیف پیکج آ رہا ہے لیکن فلم انڈسٹری کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ، پروڈیوسرز نے کئی فلمیں بنا رکھی ہیں جو موجودہ حالات میں نمائش کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں لیکن کسی کو اس سرمایہ کاری کی فکر نہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ایسا شعبہ ہے کہ جہاں حکومت سرمایہ کاری کر کے خود ہی براہ راست منافع کما سکتی ہے اس لئے اسے بیانات کی بجائے حقیقی معنوں میں انڈسٹری کا درجہ دے کر اس کی سر پرستی کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے اور حکومت کی معاونت سے اچھے پراجیکٹ بنا کر نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں بلکہ حکومت کثیر زر مبادلہ بھی کما سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں