لاہور(عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے متعلق غیر آئینی باتیں کی جا رہی ہیں ، ہر جماعت کہے کہ الیکشن کمیشنر ان کا ہو تو مطلب دال میں کچھ کالا ہے، پی آئی سی واقعہ سے دنیا میں ملک کا تشخص مجروح ہوا، بلاول اس گروپ کا حصہ ہیں جس کا کیس نیب میں ہے، بلاول نے گروپ کا ساتھ دیا کہ ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جلو شٹل سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے کراچی تک نیا ٹریک جلد مکمل کر لیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے،جلوشٹل سروس واہگہ ریلوے سٹیشن تک چلے گی،ٹرین 30کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر ے گی،
رائیونڈ اور گوجرانوالہ شٹل ٹرین سروس بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے متعلق غیر آئینی باتیں کی جا رہی ہیں، ہر جماعت کہے کہ الیکشن کمشنر ان کا ہو تو مطلب دال میں کچھ کالا ہے، پی آئی سی واقعہ سے دنیا میں ملک کا تشخص مجروح ہوا، نواز شریف کی طرف سے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا، بلاول اس گروپ کا حصہ ہیں جس کا کیس نیب میں ہے، اگر بلاول اس گروپ کا ساتھ دیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی آگ اور خون کی ہولی کھیل رہاہے، مستقبل میں پاکستان اور بھارت میں مزید کشیدگی بڑھے گی