کراچی (عکس آ ن لائن)اسٹار آل راؤنڈر کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھی۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پٹھانوں کے خاندانوں میں بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤتاہم میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن پر ہمارا اایمان اور یقین ہے،اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں ، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی تاہم انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، اہلیہ کو پتا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں اس لیے میری اہلیہ بھی کافی ریلیکس ہیں۔بیٹیوں سے تعلق پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ میں بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں اور الحمد اللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔