وزیراعظم کی درخواست مسترد

ہرجانہ کیس ، وزیراعظم کی درخواست مسترد، تحریری جواب طلب

پشاور(عکس آن لائن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔عمران خان نے وکیل کی وساطت سے دائر اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا ہرجانہ کیس ناقابل سماعت قراردے کرخارج کیا جائے۔

جج نے وزیراعظم کی درخواست مسترد کردی اور فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت جنوری 2020 کی 18 تاریخ کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں