ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں کبھی ہدایت کار بن گئے تو اکیلے رہ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے وہ بہت خوش ہیں لیکن اگر وہ مستقبل میں کبھی ہدایت کار بنیں گے تو وہ تنہائی اور اداسی کا شکار ہو جائیں گے،
شاہ رخ خان نے کہا کہ ڈائریکشن تنہا ترین کام ہے ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ڈائریکشن میں اداکاروں کو سکھانا پڑتا ہے، ڈائیلاگز کا انتخاب کرنا پڑتا ہے، تحریر بنانی ہوتی ہے، بار بار سینما گھروں میں جانا پڑتا ہے، مختلف لوگوں سے ملاقات کرنی پڑتی ہے اور پھر اس کے بعد ایک اندھیرے والے کمرے میں بیٹھ کر فلم کی ایڈیٹنگ بھی کروانی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے بنانے سے لے کر فلم کی کامیابی اور ناکامی تک آپ تنہا ہوتے ہیں، اِس لیے میری نظر میں ہدایت کار بننے کا مطلب ہے کہ آپ اکیلے ہو۔