فیروز خان

ہانیہ عامر اور میں اچھے دوست ہیں، رومانوی تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، فیروز خان

کراچی (عکس آن لائن)یکم دسمبر 2020 کو سوشل میڈیا پیجز ،یوٹیوب چینلز پر خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔بعض خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں میں علیحدگی نہیں بلکہ طلاق ہوچکی ہے۔تاہم اب اداکارفیروز خان نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی لیکن اپنے خاندانی معاملات پر میڈیا کے سامنے واضح طور پر بات کرنے سے گریز کیا۔ ایک انٹرویو میں فیروز خان نے ہانیہ عامر سے تعلقات کی خبروں پر بتایا کہ انہیں ایسی افواہیں سن کر جہاں تکلیف ہوئی وہیں ان افراد پر غصہ بھی آیا جو ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔فیروز خان نے واضح کیا کہ وہ اور ہانیہ عامر صرف بہترین دوست ہیں اور دونوں کے درمیان آج بھی دوستی اور ایک دوسرے کی عزت و احترام کا رشتہ قائم ہے۔انہوں نے ہانیہ عامر کیساتھ رومانوی تعلقات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ،ان سے متعلق جو بھی دعوے کیے جا رہے ہیں، وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے افواہیں پھیلانے اور جھوٹے دعوے کرنے والے ایک یوٹیوبر سید علی حیدر کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ چند روپوں کی خاطر ان پر غلط الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر چاہوں تو جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت کر سکتا ہوں اور ایسے افراد کو جھوٹ پھیلانے کے جرم میں جیل جانا پڑ سکتا ہے تاہم ایسا نہیں کررہا ۔انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے دوسروں کی عزت اور زندگی سے چند ہزار روپے کے عوض کھیل رہے ہیں۔اہلیہ سے علیحدگی یا ان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے معاملے پر انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق میڈیا پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے واضح کیا کہ جب انہیں محسوس ہوگا کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بات مداحوں کو بتانی چاہئے تو وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔فیروز خان نے کہا کہ وہ اپنے خاندانی اور نجی زندگی کے معاملات پر خاموش رہنا بہتر سمجھتے ہیں، اس لئے وہ دوسروں کو بھی یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کی یا کسی اور کی ذاتی زندگی سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں