ہانگ کانگ

ہانگ کانگ نے امریکی کانگریس کی جانب سے قومی سلامتی کے قانون بارے اقدامات کی مخا لفت کر دی

ہا نگ کا نگ (عکس آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان نے نام نہاد تحریک منظور کی جس میں ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو بدنام کیا گیا ہے اور ریگولیشنز کے ذمہ دار متعلقہ اہلکاروں پر نام نہاد “پابندیاں” لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے اس پر شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا۔

ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی نام نہاد “پابندیاں” لگانے کا مطالبہ ہانگ کانگ کے معاملات جو چین کے اندرونی معاملات ہیں،ان میں صریح مداخلت ہے، اور بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کے تحفظ کو نشانہ بنانے والے قوانین کا مواد مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہے۔ہانگ کانگ کسی بھی دھمکی سے نہیں ڈرتا اور قانون کے مطابق قومی سلامتی کی غیرمتزلزل حفاظت جاری رکھے گا۔