چین

ہانگ کانگ امور میں بیرونی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں،چین

بیجنگ(عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ہانگ کانگ چین کا علاقہ ہے ، ہانگ کانگ کے امور چین کے داخلی امور ہیں اورکسی غیرملکی قوت کو ہانگ کانگ امور میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ہوا چون اینگ نے کہا کہ 30 مارچ کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قوانین کے ضمیمہ نمبر ایک اور نمبر دو میں ترمیم کی منظوری دی گئی جو ہانگ کانگ کے پائیدار امن اور مضبوط نظام کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور ہانگ کانگ سمیت چین کے تمام عوام کی مشترکہ خواہش کا عکاس ہے۔

برطانیہ اور امریکہ کے الزامات کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ محب الوطنوں کی حکمرانی کا اصول مختلف ممالک میں اپنایا گیا ہے۔امریکہ اور برطانیہ نے بھی اپنے قوانین میں اس حوالے سے سخت معیار طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے مادر وطن کی آغوش میں واپس آنے کے بعد برطانیہ کو ہانگ کانگ پر نگرانی یا نام نہاد ذمہ داری کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی اس کے پاس ہانگ کانگ امور میں مداخلت کی کوئی اہلیت یا قانونی جواز موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں