ہانگ کانگ (عکس آن لائن)ہانگ کانگ میں اتوار کو جمہوریت نواز مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ مظاہرے میں شریک کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ اتوار کے مظاہرے کے لیے منتظمین نے صرف مارچ کی اجازت طلب کی تھی لیکن پولیس نے ایک پارک کے اندر احتجاج کرنے کی اجازت دی تھی۔
جمہوریت نواز مظاہرین نے جمہوری آزادیوں کے ساتھ ساتھ اب پولیس کارروائیوں کی آزادانہ تفتیش کا مطالبہ بھی شروع کر دیا ہے۔