نیویارک (عکس آن لائن)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ صحت کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے اس لیے میں ہالی ووڈ چھوڑنا چاہتی ہوں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سابق شوہر اداکار بریڈ پِٹ سے طلاق کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے کہا کہ میری صحت طویل عرصے سے ٹھیک نہیں ہے، میرا جسم ذہنی دبائو برداشت نہیں کرتا ہے، میری بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں نہیں رہتی، مجھے اپنی طلاق سے 6 ماہ قبل اچانک لقوہ ہو گیا تھا۔
انجلینا جولی نے کہا کہ جب تک ہالی ووڈ میں ہوں میری ایک عام انسان طرح کوئی پْرسکون سماجی زندگی نہیں ہو سکتی کیونکہ میں جب بھی گھر سے باہر نکلتی ہوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہوں، اسی لیے اب میں کمبوڈیا میں زیادہ وقت گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ میں نے بہت ہی اتھلی جگہ پر پرورش پائی ہے، ہالی ووڈ صحت کے لیے بالکل اچھی جگہ نہیں ہے۔انجلینا جولی نے یہ بھی کہا کہ اگر میں ابھی اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہوتی تو اداکارہ تو بالکل نہیں ہوتی، جب میں نے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو اس بات کی توقع نہیں تھی کہ اتنی شہرت ملے گی۔