فیصل بن فرحان

ہالینڈ میں انتہا پسند کی قرآن کریم کی بے حرمتی، سعودی عرب کی شدید مذمت

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ میں ایک انتہا پسند کی جانب سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن کریم کا مقدس نسخہ کی بے حرمتی کی ہے جس کی سعودی عرب نے شدید مذمت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انتہا پسند شہری کی جانب سے مقدس نسخہ کو پھاڑنے کی ناپاک جسارت کی گئی تھی۔

سعودی عرب نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ضرورت اس بات کی ہے کہ بات چیت، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلایا جائے ۔ نفرت اور انتہا پسندی کی وجوہات کو مسترد کرد یا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں