بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز کےلئے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد کیا۔پیر کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاربن ایشین ونٹر گیمز ایک بین البراعظمی کھیلوں کا ایونٹ ہے جو چین کے”14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے آخری سال میں منعقد ہو رہا ہے .
اور یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین میں منعقد ہونے والا پہلا بین الاقوامی سرمائی کھیلوں کا جامع ایونٹ ہے۔ ان ایشین ونٹر گیمز میں چائنا میڈیا گروپ نہ صرف ایونٹ کی نشریاتی کوریج کرے گا بلکہ تاریخ میں پہلی بار جامع بین الاقوامی سرمائی ایونٹ کے مرکزی براڈکاسٹر کی خدمات بھی انجام دے گا اور دنیا کو مکمل 4Kمعیارکے ساتھ بین الاقوامی پبلک سگنل اور متعلقہ میڈیا خدمات فراہم کرے گا۔
ہمیں عالمی معیار کے بہترین پبلک سگنل کے ذریعے “سی ایم جی پروڈکشن”کا نام دنیا میں دوبارہ روشن کرنا ہوگا .اطلاعات کے مطابق نویں ایشین ونٹر گیمز 7 سے 14 فروری 2025 تک ہاربن میں منعقد ہوں گے اور ان میں 6 ایونٹس کے کل64 مقابلے ہوں گے۔