اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر دیا۔
منگل کو کیس سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے 8 فروری 2021 کا حکم کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن کا حکم عدالت عظمی کے فیصلوں کی مکمل خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا حکم آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نوٹس دیئے بغیر درخواست پر فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کا حکم قانون کی خلاف ورزی ہے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن سے متعلق کیس الیکشن میں زیر سماعت تھا۔عدالت نے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے فریال تالپور کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر دیا۔ عدالتی حکم میں کہاگیاکہ آئندہ سماعت سے پہلے الیکشن کمیشن سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں