ہائی اوکٹین

ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 5 فیصدکی کمی ریکارڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی 2023 تا مارچ2024) تک کی مدت میں ملک میں 4.58 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.82 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مارچ میں ملک میں 0.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 0.40ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرچارفیصدکااضافہ ہوا.

فروری میں ملک میں 0.45 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جومارچ میں بڑہ کر 0.46 ملین ٹن ہوگئی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر11 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں