ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹیز و کالجز کو طلباء و طالبات کے امتحانات کے آغاز تک کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام یونیورسٹیز و کالجز کو طلباء و طالبات کے امتحانات کے آغاز تک کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ اس ضمن میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جا نب سے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور کالجز کے پرنسپلز کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قبل ازیں یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات کو سالانہ و فائنل امتحانات کے انعقاد سے تقریباً ایک ماہ قبل فری کر دیا جاتا تھا تاہم اب وہ طلباء و طالبات کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہونے سے بچانے کیلئے آخری ایام تک کلاسز کے انعقاد کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں تاکہ طلباء و طالبات کو رہنمائی میسر آتی رہے۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ فائنل امتحانات کے آخری مہینہ کے دوران کورس کی رویژن کے لئے ٹیسٹوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے تاکہ نتائج میں بہتری لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں