حسن مرتضیٰ

گیلانی نے پہلے آئی ایم ایف کے امیدوار کو ہرایا اب نیازی کے سہولت کاروں کے امیدوار کی ہار ہوگی’حسن مرتضیٰ

لاہور( عکس آن لائن) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں،یوسف رضا گیلانی نے پہلے آئی ایم ایف کے امیدوار کو ہرایا اب نیازی کے سہولت کاروں کے امیدوار کی ہار ہوگی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جعلی الیکشن اور جعلی ووٹوں پر قائم حکومت حقیقی جیالے یوسف رضا گیلانی سے خوفزدہ ہے ،پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی پیش قدمی جاری ہے عنقریب ایک اہم قلعہ فتح کریں گے ،عمران خان ایک مرتبہ پھر سے امپائر کو ساتھ ملا کر جیتنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بزرگ رہنما چوہدری شجاعت کی تیمارداری کے لیے ان کے گھر گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں