شہباز گل

گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا، کوئی خدمت ہمارے لائق، شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں حکومت امیدوار صادق سنجرانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے حکومتی امیدوار سنجرانی صاحب سینیٹ چیئرمین کا الیکشن جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا، قومی اسمبلی میں ہمارے چار ووٹ ضائع ہوئے تھے اور ان کے سات ہوئے ہیں، کوئی اور خدمت ہمارے لائق۔شہباز گل نے کہاکہ اب رونا نہیں، خان نے کہا تھا خفیہ ووٹ نہ کرو۔اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ چیئرمین کی جیت کو چیلنج کرنے کا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ پر کہا کہ ماہرین کی رائے ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہاؤس کے بزنس سے متعلق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس انتخاب کو کسی ٹریبونل میں چینلج نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی الیکشن کمیشن کا کوئی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤس کا اندرونی معاملہ ہونے کے طور پر اس کو آئین کے آرٹیکل 69 اور 60 کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں