اسلام آباد (عکس آن لائن)گیس کمپنیاں صارفین پر347ارب روپے سے زائد کا جوجھ ڈالنے کے لئے تیار ہیں اور اس سلسلہ میں گیس کمپنیوں نے مالی سال 2020-21کے لئے گیس کی بنیادی قیمت میں 100فیصد تک اضافہ مانگ لیا ہے۔سوئی ناردرن نے گیس کی بنیادی قیمت میں100فیصد اضافہ تک کی درخواست کی ہے جبکہ سوئی سدرن نے 20فیصد گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی قیمت میں670 روپے سے زائد ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔ جبکہ سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی قیمت میں 153روپے سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافہ سے صارفین پر تقریباً290 ارب روپے سے زائد کا جوجھ پڑے گا جبکہ سوئی سدرن کی گیس کی قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 57ارب روپے سے زائد کا جوجھ پڑے گا۔ دونوں گیس کمپنیوں کی جانب سے درخواستوں پر فیصلہ اوگرا کرے گا۔