اسلام آباد (عکس آن لائن) یکم جولائی 2020ء کو نافذ العمل فنانس ایکٹ 2020ء کے تحت گھی اور کوکنگ آئل کے شعبہ کو
ٹیکس مراعات سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ صارفین کے لئے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں تین روپے
کلو تک کمی متوقع ہے۔ ٹیکس کے ماہرین نے کہا ہے کہ فنانس ایکٹ 2020ء کے تحت گھی اور کوکنگ آئل کی تیاری میں استعمال
ہونے والے خام مال کی درآمد یا مقامی خریداری پر ٹیکس کی شرح کم کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں
میں آنے والے ایام میں کمی متوقع ہے۔ پاکتان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین عاطف اکرم شیخ نے
کہا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کا شعبہ گزشتہ کئی سالو ں سے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کا مطالبہ کر رہا تھا تا کہ صارفین
کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ ٹیکس کے معروف قانون دان شاہد جامی نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین میں تبدیلی خوش آئند ہے اور
گھی کوکنگ آئل کی صنعت کے لئے ٹیکس کی شرح میں کمی سے گھی اور کوکنگ آئل کے صارفین کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں گھی سیکٹر کو بھی پٹرولیم سیکٹر کی طرح بھاری منافع کمانے والا شعبہ سمجھتی تھی.
کیونکہ گھی اور کوکنگ آئل پر انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے اس لئے زیادہ ٹیکس وصولیوں کے لئے اس کی شرح
زیادہ تھی تاہم موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کے
تحت شعبہ کے ٹیکسز میں سہولت کا قابل ستائش اقدام کیا ہے جس سئے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی سے
صارفین کو فائدہ حاصل ہو گا۔