لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ گھر تک محدود ہونے کے بعد شعرو شاعری کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہوں اور میرے خیال میں تنہائی میں کتابیں آپ کی بہترین دوست ہیں ۔
ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ مجھے کتابیں پڑھنا اچھا لگتا ہے اور اب تک کئی کتابیں پڑ ھ چکی ہوں اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاعری سے لگائو ہے اس لئے خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں ، جب اچھے الفاظ ملتے ہیں تو انہیں اپنے پاس نوٹ کر لیتی ہوں۔ ریشم نے کہا کہ ہمیشہ دوسروں کے بارے میں مثبت سوچتی ہوں کیونکہ مجھے حسد اور بغض سے سخت نفرت ہے ۔ دوسرے میرے بارے میں کیسی سوچ رکھتے ہیں یہ ان پر منحصر ہے ۔