گھریلوتنازعہ

گھریلوتنازعہ پر بھائی نے شوہر سے روٹھ کر میکے آئی40سالہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

سرگودھا(عکس آن لائن)سرگودھا میانوالی کے قصبہ قائدآباد کے جیسگ اتراء میں گھریلوتنازعہ پر بھائی نے شوہر سے روٹھ کر میکے آئی چالیس سالہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے شوہر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق جیسگ اتراء کے خدابخش کی شادی 19 سال قبل پڑوسی چچا محمد امیر کی بیٹی نور بھری سے وٹہ سٹہ میں ہوئی جن کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی تو گھریلو جھگڑا پر چھ ماہ قبل شوہر سے ناراض ہو کر نور بھری پڑوس میں اپنے میکے چلی گئی۔

جہاں گھریلو معاملات پر بہن بھائی میں جھگڑا ہوا تو امان اللہ نے سگی بہن نور بھری پر فائرنگ کر دی جسے ٹی ایچ ایچ کیو ہسپتال قائدآباد منتقل کیا گیا لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی جس کی معیت پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی پولیس تھانہ قائدآباد نے مقتولہ کے شوہر خدا بخش کی مدعیت ملزم امان اللہ کے خلاف بہن نور بھری کے قتل کا مقدمہ زیر دفعہ 302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ مقتولہ کو سپردخاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں