سماج دشمن عناصر

گگو منڈ ی،ایس ایچ او ساہوکا کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور ایکشن،ناجائزاسلحہ برامد

گگو منڈ ی (نمائندہ عکس آن لائن)ایس ایچ او ساہوکا کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور ایکشن متعدد افراد سے نا جائز اسلحہ برامد کر لیا ۔ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائے محمد عارف اور ان کی ٹیم سب انسپکٹر ظفر اقبال لیاقت علی اےایس آئی جاوید اختر نے کاروائی کرتے ہوئے غلام علی جوئیہ سکنہ ماچھی جملیرا سے رائفل 44بور بمعہ 135کارتوس اللہ دتہ ولد اکرم ممو کا سکنہ بن موڑ کے قبضہ سے رپیٹر 12بمعہ 16کارتوس منیر احمد ولد محمد امین جوئیہ سکنہ 38کے بی کے قبضہ سے رپیٹر 12بور بمعہ 15کارتوس سعید احمد ولد بشیر احمد قوم جوئیہ سکنہ ماجھی جملیرا کے قبضہ سے پسٹل30بور بمعہ8گولیاں جاوید اقبال ولد اللہ دتہ قوم جوئیہ سکنہ ماجھی جملیرا کے قبضہ سے رپیٹر 12بور بمعہ25کارتوس برآ مد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائے محمد عارف نے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کے حکم پر ناجائز اسلحہ رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں