کوڑے کے ڈھیروں

گگو منڈی:گزر گاہوں پر کوڑے کے ڈھیروں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلہ کے بعد انتظامیہ نے بستی محمد پورہ میں فلتھ ڈپو قائم کرنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گزر گاہوں پر کوڑے کے ڈھیروں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

تفصیلات کے مطابق بستی محمد پورہ میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے اور واحد تفریحی پارک کے گیٹ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں نے اہلیان بستی محمد پورہ کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے اور سارا دن بد بو اور تعفن اٹھتا رہتا ہے جبکہ راہگیروں کو گزرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہوتا ہے تقریبا دو ہفتہ قبل سابق ڈی سی اور اے سی بورے والا کے پبلک پارک کے دورہ کے موقع پر ان کی توجہ اس مسئلہ پر مبذول کروائی گئی تھی جنہوں نے متعلقہ شعبہ کو اس مسئلہ کے فوری حل کا حکم دیا تھا لیکن ابھی تک حالات جوں کے توں ہیں اور ابھی تک نہ تو کوڑا اٹھوایا گیا اور نہ ہی فلتھ ڈپو قائم کیے گئے ہیں شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی سی وہاڑی اور اے سی بورے والا سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے پیش رو حکام کے احکامات پر خصوصی دلچپی لیتے ہوئے عوام کا مسئلہ حل کروائیں اور فوری طور پر کم از کم دو مقامات پر کوڑا ڈالنے کے کنٹینر رکھوائے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں