پٹرولنگ پولیس

گگو منڈی:پٹرولنگ پولیس مانا موڑ کی شاندار کارکردگی،گزشتہ ماہ کل 16مقدمات کا اندراج

گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن)پٹرولنگ پولیس مانا موڑ کی شاندار کارکردگی تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی وہاڑی نمرین منیر کی سربراہی میں پٹرولنگ پولیس اڈا مانا موڑ نے گزشتہ ماہ کل 16مقدمات کا اندراج کروایا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین مقدمات ناجائز اسلحہ سات مقدمات شراب فروشوں کے خلاف درج کروائے جن سے 116لٹر شراب برآ مد ہوئی ایک منشیات فروشی کے مقدمہ میں 660گرام چرس جبکہ چار مقدمات تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف ایک مقدمہ جعلی نمبر پلیٹ لگا نے والے کے خلاف درج کروایا ایک مجرم اشتہاری ۱ے گیٹگیری کو گرفتار کیا انچارج پٹرولنگ پوسٹ مانا موڑ محمد عظیم سب انسپکٹر نے بتایا کہ33مسافروں کو دوران سفر روڈ پر مدد فراہم کی گئی جبکہ کرونا سے اگاہی کے لیے ماسک اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں