گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن) بااثر افراد نے زبردستی غریب محنت کش کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغواءکرکے لے گئے کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا محنت کش کا آر پی او ملتان سے مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری سمیت مغوی کو بازیاب کروانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق بورےوالا تھانہ سٹی کی حدود میں واقع نواحی گاوں 445ای بی کے رہائشی غریب محنت کش شخص محمد سرور جوکہ ایک مقامی زمیندار کے گھر ملازم ہے نے اپنی بیوی فیض الہی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دو روز قبل اس کی بیوی اپنی بیٹی کے ہمراہ سوئی ہوئی تھی اور وہ اپنی ڈیوٹی پر تھا کہ ملزمان محمد اشفاق اور بارش علی گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوکر میں گیٹ کھولا باقی افراد کہ باہر کھڑے اسماعیل اور دیگر تین نامعلوم افراد بھی اندر داخل ہوگئے اور اس کی بیٹی شکیلہ بی بی کو مبینہ طور پر زبردستی اغواءکرکے لے گئے شور مچا نے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے جن میں ملک ناصر لنگڑیال اظہر عباس اور دیگر شامل تھے
ورثاءکے مطابق بعدازاں اغواءکنندگان نے گاوں میں لوگوں کی موجودگی میں بیٹی شکیلہ بی بی کو واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن بعد میں انکار کردیا۔غریب محنت کش محمد سرور نے کہاہے کہ اغواءکنندگان نے مشاورت کرکے شکیلہ بی بی کو زناءکاری کے لئے اغواءکیا ہے اور غریب محنت کش میاں بیوی نے آر پی او ملتان سمیت اعلی حکام سے داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور مغوی کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔