ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن) سکھ مذہب کے بانی و روحانی پیشوا باباگورونانک کے551ویں جنم دن کی خوشی میں بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنیوالے ہزاروں سکھ یاتریوں نے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے گوروگرنتھ کا عظیم الشان جلوس نکالا جلوس میں بابا گورونانک کے ہزاروں عقیدت مند ہندوﺅں نے بھی شرکت کی جلوس کے آگے پانچ سکھ نیلے رنگ کے کپڑے پہن کر پیلے جھنڈے اٹھا کر چل رہے تھے جبکہ ان کے پیچھے پانچ پیارے ننگی تلواریں سونت کر چل رہے تھے
اس موقع پر پھولوں سے لدی ہوئی ایک بس میں چاندی کی پالکی جس میں گورو گرنتھ رکھا ہواتھا جو جلوس کے ساتھ آہستہ آہستہ چل رہی تھی جلوس میں شامل نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے بینڈ باجے کی دھن پر بھنگڑا، لڈی ، کوبرا ڈانس ، بریک ڈانس اور مختلف ڈانس کے زاویے پیش کر کے اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیاسکھ یاتری بار بار “جو بولے سونہال” “ست سری اکال “اور واہے گورو جی کا خالصہ” “واہے گورو جی فتح ” کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جلوس کے پیچھے سکھ خواتین کی بہت بڑی تعداد عقیدت و احترام کو طور پر ننگے پاﺅں چل رہی تھیں جو بار بار چن چڑھ آیا وچ ننکانے اور گوروگرنتھ کے اشبد الاپ رہی تھیں سکھ یاتریوں پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں مخیر سکھ یاتریوں کی طرف سے شرکاءجلوس میں پھل، مٹھائی اور جوس تقسیم کیا گیا
اس موقعہ پر ضلعی حکومت کی طرف سے جلوس کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے یاتریوں میں فیس ماسک فری تقسیم کیے گئے او ر انہیںسینی ٹائرز کیا گیاجلوس کے تمام راستوں کو بیرئرز اور مختلف روکاوٹیںلگا کر بند کیا گیا تھا اور ریلوے روڈ کی تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز صبح ہی سے بند کر دیئے گئے تھے۔ کسی بھی شخص کو بغیر اجازت کیپٹن حسنین نواز شہید روڈ پر داخلہ کی اجازت نہ تھی جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس چوکیاں قائم کی گئی تھیں جہاں پر ہر آنے جانے والے شخص کی مکمل تلاشی کا سلسلہ بھی جاری رہا جلوس شہر کے ساتوں گوروداروں کا چکر لگا کر گوروداہ کیارہ صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔