گورنمنٹ کالج

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا امتحانی نظام میں تبدیلی لانے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا امتحانی نظام میں تبدیلی لانے کا فیصلہ، 22 سال بعد طلبہ کے موجودہ گریڈنگ سسٹم میں تبدیلی لائے جائے گی، یونیورسٹی میں روبرک ابسولوٹ گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے امتحانی نظام میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا۔ 22 سال بعد طلبہ کے موجودہ گریڈنگ سسٹم میں تبدیلی لائے جائے گی۔ گزشتہ بائیس سال سے جی سی ریلیٹو گریڈنگ سسٹم کے تحت طلبہ کو نمبر دیتا رہا ہے۔ ریلیٹو گریڈنگ سسٹم میں طلبہ کے نمبر ایک دوسرے کی کارکردگی پر منحصر ہوتے ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت طلبہ کو بیرونی مقابلوں میں نقصان ہوتا ہے، گریڈنگ سسٹم میں تبدیلی طلبہ کے مطالبے پر کی گئی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں روبرک ابسولوٹ گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، نئے نظام کے تحت نمبروں کے حوالے سے طلبہ کیلئے ایک بنچ مارک سیٹ کیا جائے گا۔ موجودہ نظام میں تبدیلی وقت کی ضروت ہے جبکہ نئے نظام میں طلبہ کے پرچوں میں کوالٹی اور کوانٹٹی کو بھی چیک کیا جائے گا ۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو روبرک ابسولوٹ گریڈنگ اپنانے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی ہوگی۔ اگلے تعلیمی سال سے نئے نظام کو نافذ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں