حسن مرتضی

گورنر پنجاب کو ہٹانے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، حسن مرتضی

لاہور (نمائندہ عکس) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔

حسن مرتضی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کا ٹھکانہ گورنر ہاوس نہیں جیل یا پاگل خانہ ہے، گورنر پنجاب کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی چند دن کے مہمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے آئینی عہدوں پر بیٹھے آئین شکن ذلیل و رسوا ہوکر نکل رہے ہیں، صدرِ مملکت کو بنی گالہ کی بجائے دستورِ پاکستان سے وفادار رہنا چاہیے۔

حسن مرتضی نے مزید کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، صدر ایڈوائس پر عمل پیرا ہونے کے مکمل پابند ہیں، صاف و شفاف جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہونگے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کوعہدے سی برطرف کر دیا ہے جبکہ کا بینہ ڈویژن نے عمر سرفراز کے متعلق نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہوچکی تھی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نئے گورنر کے تقرر تک قائم مقام گورنر رہے گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں