لاہور ( عکس آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے غیر آئینی اقدام نہ کرے،آرٹیکل 6بھی لگ سکتا ہے ، تحریک عدم اعتماد کے اوپر اسپیکر اور حکومت پنجاب عمل درآمد کروانے کو تیار ہے،عدم اعتماد کر پراسس کچھ دنوں تک شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے گورنر پنجاب کی طرف سے وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلان آئین سے انحراف ہے، اس اقدام پر گورنر کے اوپر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔ گورنر نے اعتماد کا ووٹ دو اجلاس کے ان سیشن ہوتے ہوئے تیسرا اجلاس بلا کر غیر آئینی کام کیا ہے۔
گورنر اپنے آقایوں کو خوش کرنے کے لئے غیر آئینی اقدام نہ کرے، وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے جیسا اقدام اٹھا کر گورنر اپنے پائوں پر کلہاڑی نہ مارے۔ فیاض چوہان نے کہا کہ اگر سپیکر کی رولنگ کے حوالے سے (ن) لیگ، پی ڈی ایم یا گورنر کو کوئی اعتراض ہے تو عدالت جائیں۔ تحریک عدم اعتماد کے اوپر اسپیکر اور حکومت پنجاب عمل درآمد کروانے کو تیار ہے۔ عدم اعتماد کر پراسس کچھ دنوں تک شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔ تیرہ گیدڑوں کی جماعت کو اپنی اوقات کا پتا چل جائیگا۔