لاہور (نمائندہ عکس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں‘عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے‘ہم عدلیہ کااحترام کرتے ہیں لیکن گورنر آئین شکن کے طورپر یاد رکھے جائیں گے‘عمران خان اورگورنر پنجاب ضد پر اڑے ہیں‘ یہ لوگ چاہتے ہیں آئینی بحران کوبڑھایا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر پنجاب آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم عدلیہ کااحترام کرتے ہیں لیکن گورنر آئین شکن کے طورپر یاد رکھے جائیں گے۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان اورگورنر پنجاب ضد پر اڑے ہیں، یہ پنجاب کو مزید بحرانی کیفیت میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں آئینی بحران کوبڑھایا جائے، گورنر عمر سرفراز چیمہ نے آئین کو پامال کیا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے کسی بھی آئینی عہدے دار سے حلف لے سکتے تھے، صدر پاکستان کو دوبارہ ایڈوائس بھیجی گئی۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے یادہانی کے باوجود کوئی عمل نہیں ہوا، عدالتی آرڈر سے انحراف درست نہیں۔