اسلام آباد(عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پیر کواپنے بیان میں کہاہے کہ نئے نوٹ بین الاقوامی سیکورٹی فیچرز کے ساتھ لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ نوٹ نئے سیریل نمر،ڈیزائن اور ہائی سیکورٹی فیچر کے ساتھ لائے جائیں گے اور اس کے فریم ورک پر کام شروع ہو چکا ہے، نئے نوٹوں کے فریم ورک کا کام مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ نئے نوٹ جاری کرنے کے کام کو مارچ 2024میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔