کراچی(عکس آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین گھر کے مالیاتی نظام کو سنبھالتی ہیں مگر اب انہیں آگے لانا ہوگا۔گیارہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹرمیں خواتین کومواقع فراہم کیے جائیں اور اْن کی ضروریات کے حساب سے بینکنگ پراڈکٹس نکالی جائیں۔
اْن کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین ہی گھر کے مالیاتی نظام کوسنبھالتی ہیں مگر اب ہمیں ایک سروے کروا کے اْن کا فیڈ بیک لینا ہوگا کیونکہ دیگر ممالک میں 60 فیصد خواتین بینک اکاؤنٹ ہولڈر ز ہیں۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں صرف 17 فیصد خواتین بینک اکاؤنٹ رکھتی ہیں، ہمیں اْن کے لیے بینکنگ ٹیکنالوجی کو مزید آسان کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ کراچی میں 28 فروری سے گیارہویں لٹریچر فیسٹیول کا پنڈال سجا جو ا?ج رات تک رونقیں بکھیرے گا۔