گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) ہسپتال ویران کرنے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہونگے ‘حکومت فن پہلوانی کو فروغ دینے کیلئے مقامی ریسلرز سے تعاون کرے۔
ان خیالات کا اظہار طارق بٹ پہلوان نے بورڈ دفتر وائیٹل گروپ آف کالجز گوجرانوالہ میں کشتیوں کے مقابلوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی عباس چہل ،رانا فہد،رانا علی اوررانا مدثر عثمان تھے جبکہ منصف کشتی کے فرائض عدنان پہلوان ٹائروں والے نے انجام دئیے۔ کشتیوں کے مقابلوں میں بڑی جوڑسعود پہلوان سیالکوٹی اورمانی جیلبیاں والے کے درمیان ہوئی اور یہ مقابلہ برابررہا ۔
دیگر کشتیوں میں عدیل پہلوان نے اشفاق چیمہ پہلوان کو‘زین پہلوان نے عثمان پہلوان‘عدنان پہلوان نے شاعو پہلوان کو‘شفیق پہلوان نے محمد عاصم پہلوان کو‘جانی پہلوان نے حسنین پہلوان کو‘آفتاب پہلوان نے سلمان پہلوان کو‘ابوبکر پہلوان نے زبیر پہلوان کو‘وسیم پہلوان نے حمزہ پہلوان کو‘علی حسن پہلوان نے راجو پہلوان کو‘سفیان پہلوان نے مبشر پہلوان کو‘زین پہلوان نے طیب پہلوان کو‘احمد بٹ پہلوان نے شانی جٹ پہلوان کو شکست دی جبکہ عبداﷲ پہلوان اور سلطان پہلوان‘ذیشان پہلوان اور قاسم پہلوان ‘امیر علی پہلوان اور اسماعیل پٹھان پہوان‘شیر علی پہلوان اور طیب پہلوان ‘کونا پہلوان اور جاوید پہلوان (کامونکی)‘ پالو پہلوان اور شکیل پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔