آن لائن کچہریوں

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹونے آن لائن کچہریوں کا سلسلہ شروع کردیا

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکو کے چیف ایگزیکٹو محسن رضاخان نے وزارتِ توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر کرونا وبا کے پیش نظر گھر بیٹھے گیپکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ریجن بھر میں سرکل سطح پر آن لائن کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے

اس سلسلہ میں تمام سرکلز میں آن لائن کچہریوں کا انعقاد کیا گیااس دوران تمام ایس ایز نے اپنے اپنے دفاتر میں ٹیلی فون اور موبائل کے ذریعہ صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل اور شکایات سنی اور اُن کے فوری حل کےلئے احکامات جاری کئے آن لائن کچہریوں کے دوران صارفینِ بجلی نے کھل کر بجلی کے مسائل بیان کئے جن میں ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی،نئے کنکشنز،خطرناک تاروں کی تبدیلی،جرمانہ معافی،بجلی بلوں کی اقساط،خراب میٹروں کی تبدیلی،روڈ سے تاروں کو منتقل کرنا،زیادہ طاقت کے ٹرانسفارمروں کی تنصیب اورنئی آبادیوں کو بجلی مہیا کرنے جیسے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے

اس موقع پر گیپکو کے سینئر افسران نے کہا کہ آن لائن کچہریوں کے انعقاد کا مقصدصارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری اور کو موقع پرحل کرنا ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوروں اورکنڈا مافیا کے خلاف گیپکو کا ساتھ دیکر بجلی چوری کا خاتمہ ممکن بنائیں۔گیپکو انتظامیہ کی طرف سے آن لائن کچہریوں کے انعقاد پر عوام الناس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کر ونا وبا کے پیش نظر گھر بیٹھےصارفین کے مسائل کے فوری اور اُن کی دہلیز پر حل کےلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں