میٹل سکریپ

گوجرانوالہ:کسٹم حکام نے میٹل سکریپ کے درجنوں گوداموں اور دکانوں پر چھاپے ،سامان ضبط کرلیا

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)کسٹم حکام نے میٹل سکریپ کے درجنوں گوداموں اور دکانوں پر چھاپے ،سامان ضبط کرلیا جس کے خلاف میٹل سکریپ ایسوسی ایشن نے کسٹم ملازمین کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے محکمہ کسٹم کے انسپکٹر جمشید عباس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تانبا اور سکریپ لوکل مصنوعات میں شامل ہیں جس پر کسٹم لاگو نہیں ہوتا لیکن محکمہ کسٹم کے ملازمین بلاجواز میٹل سکریپ کے ڈیلروں کا مال پکڑ کر سمبڑیال ڈرائی پورٹ منتقل کردیتے ہیں

بغیر تحقیقات کے کروڑوں روپے کے سامان کو قبضہ میں لے لیا جاتا ہے جو کاروباری افراد کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے احتجاج کرتے ہوئے میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ نوید بٹ ،صدر علامہ عظیم انصاری ،سینئر نائب صدر حاجی عبد الغفور ،نائب صدر تنزیل مغل ،نائب صدر رانا نعیم ،ملک ضمیر ،ذوالفقار باجوہ ،حاجی احمد دین ،حاجی عارف ،جنرل سیکرٹری عظیم بٹ ،میاں عبد الجبار،چیئرمین میٹل کاسٹنگ وقار یوسف کھوکھر اور دیگر نے کہا کہ کسٹم حکام بلاجواز ہراساں کرتے ہیں لوکل سطح پر تانبے ،سکریپ کا کام کرتے ہیں

تحقیقات کے بغیر مال پکڑ کر سمبڑیال کسٹم اٹھاکر لے جاتے ہیں چیمبر آف کامرس کے صدر عمر اشرف سے ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کیا کروڑوں روپے مالیت کے سامان کو روک کر تنگ کیا جاتا ہے اگر کسٹم حکام نے مال والی گاڑیوں نہ چھوڑی تو احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں