گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کے احکامات کے پیش نظر انچارج موبائل ایجوکیشن سب انسپکٹر میڈم صنم شہزادی اور ان کی ٹیم نے ٹریفک قوانین اور رات کے وقت گاڑیوں میں لگی ایل ای ڈی لائٹس کے بارے اگاہی مہم کا آغاز کیا اور کہا کہ ایل ای ڈی لائٹس خلاف قانون ہیں جن کی روشنی مخالف سمت سے آنے والے ڈرائیورز کی آنکھوں میں پڑ کر ٹریفک حادثات کا سبب بنتی ہے۔میڈم صنم شہزادی نے ایل ای ڈی لائٹس والی گاڑیوں کے مالکان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی گاڑیوںمیںلگی ایل ای ڈی لائٹس کی وجہ سے دوسروں کیلئے پریشانی کا باعث مت بنیں اور ایل ای ڈی لائٹس کو اتروا کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- ایک بہتر “ڈیجیٹل مستقبل” کے لئے مل کر کام کریں، چینی میڈ یا
- چین نئی توانائی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، چینی میڈیا
- چین کی معیشت نے زبردست صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، چینی وزارت تجارت
- امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ