گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور سماج دشمنوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں ۔
احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر فہد احمد مختار کی زیر قیادت ایس پی صدرڈویژن وسیم ڈار کی زیرنگرانی،ڈی ایس پی کامونکی عامر ملک کی سپرویژن میں ایس ایچ اوزتھانہ جات سرکل کامونکی و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے منشیات فروشوں، اسلحہ برداروں اور سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے نو کس منشیات فروش،دوکس ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور مختلف مقدمات میں ملوث و مطلوب ڈکیت گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ملزمان کے قبضہ سے دولاکھ چھبیس ہزار مالیت کے ڈالرز اور درہم ،چار ہزار روپے نقدی ،ایک عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125 ،سات کلو کے قریب چرس،اسی لیٹر شراب،دوسو لیٹر لاہن ،ایک عدد کلاشنکوف ،دو عدد پسٹل معہ درجنوں گولیاں برآمد کر لیا۔پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد انسانیت کے دشمن اور معاشرے کا ناسور ہیں اور کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔
امن کی بحالی کی جانب کامیابی کا سفر جاری رہے گا ۔ عوام کو پر اعتماد ماحول فراہم کریں گے۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پراُنہوں نے ڈی ایس پی عامر ملک سرکل کامونکی پولیس کے تمام ایس ایچ او زاور انکی تمام پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔