گوجرانوالہ

گوجرانوالہ:سٹی پولیس آفیسرکی ہدایت پر ضلع بھر میں قمار بازوں کےخلاف سخت کاروائیاں

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے ضلع بھر میں قمار بازوں کےخلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں

ہدایات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر ساجد سوہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹر نیشنل کرکٹ میچوں پر آن لائن جواءکھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں 05بکیئے گرفتار کر کے داﺅ پرلگی رقم 18ہزار200روپے،06 عدد بک،لیپ ٹاپ ،ٹی وی،موبائل، انٹر نیٹ آلات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

گرفتار کئے گئے ملزمان مےںخرم شہزاد، محمد الیاس، راشد علی ،ذکاءاللہ اورغلام صفدر شامل ہیں۔اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ قمار بازی قانوناََ جرم ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنا دیں گے۔تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے ۔ سی پی او نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ ا و تھانہ پیپلز کالونی ساجد سوہل اوران کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں