گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن ) جماعت اسلامی زون پی پی 57کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف فرانس مردہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پی پی 57 فرقان عزیز بٹ نے کی ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس مخالف نعرے درج تھے ریلی شرکاء نے اس دوران فرانس کے پرچم اور فرانسیسی صدر کے پتلے بھی نذر آتش کئے ۔
ریلی میں ابوبکر شیخ،عاطف مغل،عثمان جٹ،زبیع اللہ کھوکھر،فرحان بٹ،عمران گجر،عمر بٹ،فاروق گجر کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ فرانس نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرکے دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا پیغمبر اسلام جو پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ان کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،
حرمت رسول ۖ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتاانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور اپنے سفیر کو فرانس سے واپس بلایا جائے اورفرانس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ پشاورمیںدہشتگردوں کے بزدلانہ وار کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور شہدائے سانحہ پشاورکے بلند درجات کیلئے دعاگو ہیں.