طارق محمود مغل

گوجرانوالہ:اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب کے الیکشن میں طارق محمود مغل گروپ بلامقابلہ کامیاب

گوجرانوالہ( نمائندہ عکس آن لائن )

اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب کے الیکشن میں طارق محمود مغل گروپ بلامقابلہ کامیاب ،اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین طارق محمود مغل بلامقابلہ کامیابی کے بعد جب اپنے عہدیداروں سینئر نائب صدر لقمان اعظم جٹ ،نائب صدر شاہد غفاری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عاصم کے ہمراہ جی ڈی اے ہیڈ آفس گوجرانوالہ پہنچنے پر تو جی ڈی اے ملازمین نے ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

نومنتخب عہدیران کو چیئرمین جی ڈی اے علی اشرف مغل نے اپنے ہاتھوں سے نوٹیفکیشن دیئے اور انہیں مبارک باد دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر اتھارٹیز لیبر فیڈریشن پنجاب کے نومنتخب چیئرمین طارق محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔ چیئرمین جی ڈی اے علی اشرف مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جی ڈی اے ملازمین کے مسائل اور مطالبات فوری حل کئے جائیں گے۔

گوجرانوالہ شہر کو خوبصورت بنائیں گے یاد رہے پنجاب بھر کی تمام اتھارٹیز سے30عہدیداران منتخب ہوئے ہیں جن میں سے چیئرمین طارق محمود مغل، سینئر نائب صدر لقمان اعظم جٹ ،نائب صدر شاہد غفاری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عاصم گوجرانوالہ سے منتخب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں