ایس ایس پی انو سٹی گیشن

گوجرانوالہ، ایس ایس پی انو سٹی گیشن کی ماڈل تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن ،ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا کے احکامات اور سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کی ہدایت پر ایس ایس پی انو سٹی گیشن راشد ہدایت کی ماڈل تھانہ جات کے ایس ایچ او ز اور ضلع بھر کے ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران سے میٹنگ۔تمام ہومی سائیڈ تفتیشی افسران کو قتل کے کمپیوٹرائز کیس کی تکمیل کیلئے پرنٹڈ فارم مہیا کردیئے گئے ۔

تنتالیس نکات پرمشتمل فارم کی دستیابی سے ناصرف کارسرکار میں آسانی ہوگی بلکہ تفتیشی افسران کی گوناں گوں مصروفیات میں وقت کی بچت کااہم ذریعہ ثابت ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمات میں کمپیوٹرائزڈ کیس فائل کی تیاری کیلئے پرنٹڈ فارم درج ذیل نکات پر مشتمل ہے ۔انڈیکس مثل ،درخواست برائے پوسٹ مارٹم ،نقشہ مضروبی ،رپورٹ مرگ ،فرد مقبوضگی ،درخواست برائے حصول ریمانڈ جسمانی ،جوڈیشل ، اجراء ڈاکٹ،بیان زیر دفعہ 164،CCTVفوٹیج ،حصول نتیجہ ،حصول DNA،رسید وصولی نعش ،شناخت نعش ،بلاک کروانے شناختی کارڈ ،بنک اکاؤنٹ ،پاسپورٹ ،سرٹیفکیٹ شناخت ملزم ،اجازت حصول بیان ملزم ،شامل تفتیش ملزم ،حصول بیان مضروب ،برائے پولی گراف ٹیسٹ بنام PSFA،برائے اجراء وارنٹ گرفتاری ،حصول اشتہار ،فارم مفروری ،تفصیل جائیداد ،قرقی جائیداد ،طلبی ملزم ،سزا سلپ ،فارم گرفتاری ،حکم نامہ طلبی ،درخواست ملزم ،فردشناخت مال ،شناخت پریڈ ،اشتہارشوروغوغا ،نمونہ رپورٹ ،فہرست وارثان مقتول ،چیک لسٹ مقدمہ قتل۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے میٹنگ کے دوران کہا کہ انصاف پر مبنی تفتیش فریقین کا حق ہے تفتیش کے تمام اخراجات محکمہ پولیس برداشت کر رہا ہے اس لیے تفتیش کی مد میں فریقین سے رقم ہر گز طلب نہ کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش انتہائی شفافیت اور ایمانداری سے کریں ۔ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔کرپشن اور بددیانتی سے دور رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں