گکھڑ منڈی(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی نے ضلع بھر کے ایس پی ڈویژنز کو ناجائز اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
اسی تناظر میں ایس پی صدر ڈویژن تصور اقبال کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گکھڑ منڈی سب انسپکٹر خالد وریا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتےجہ مےںدو کس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار مےں جدےد اسلحہ برآمدکرلےا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے افسران بالا کی زیر سرپرستی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتارکر کے دورانِ تفتیش اس کے قبضہ سے چھ عددکلاشنکوف ،ایک عدد رائفل 222بور،آٹھ عدد پسٹل 30بور اور سےکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
ملزمان سے مزےد تفتےش جاری ہے، اہم انکشافا ت کی توقع ہے۔پولیس کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں ۔شہر کوناجائز اسلحہ سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہےں ۔ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اےس اےچ او تھانہ گکھڑ منڈی سب انسپکٹر خالد وریا اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔