محمد عرفان

گوتم گھمبیر میرا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے،محمد عرفان کا دعویٰ

اسلام آباد(عکس آن لائن) قومی ٹیم کے طویل قامت تیز گیند باز محمد عرفان نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی سلامی بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئر ان کی وجہ سے ختم ہوا ہے۔نجی ٹی وی دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں بھارت کے خلاف سیریز کے دوران میں نے نوٹ کیا کہ گھمبیر میری گیند بازی سے گھبراتے تھے اور انہوں نے کبھی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بیشتر کھلاڑیوں کو میری طویل قامت کی وجہ سے بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران بھارت کے سلامی بلے باز گوتم گھمبیر مجھ سے کافی ڈرے ہوئے نظر آئے، مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ ان کا کیریئر ہی میری وجہ سے ختم ہوا کیونکہ اس سیریز کے بعد وہ ٹیم میں واپس نہیں آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سیریز کے دوران گوتھم کو چار مرتبہ آٹ کیا، میں جب بھی گیند بازی کے لئے آتا تو وہ اعتماد کے ساتھ بلے بازی نہیں کر پاتے تھے،۔

ایک اور واقعہ سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار بھارتی کپتان ویرات کوہلی میرے پاس آئے اور کہا کہ میری گیند بازی کا سامنا کرنے میں انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران یوراج سنگھ نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ مجھے پل شاٹ مت ماریں مگر اس کے باوجود انہوں نے وہ شاٹ کھیلی اور آٹ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں