قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کسانوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ گندم کا بیج اسٹور کرنے سے قبل اسے سیڈ گریڈر کے ذریعے صاف کرلیاجائے تاکہ اسے ہرقسم کے نقصانات سے محفوظ رکھاجاسکے۔
محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ بیج کے لئے جس کھیت کا انتخاب کیاجائے اسے ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک ہوناچاہئیے نیز بیج کے لئے رکھی گئی فصل کی کٹائی اور گہائی کے بعد اسے دوسری گندم سے بھی الگ ذخیرہ کیاجائے ‘کانگیاری اور اکھیڑاجیسی بیماریوں سے محوظ صحتمندبیج بہتر فصل کا ضامن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کا بیج الگ رکھنے کے لئے تھریشنگ سے قبل تھریشریاکمبائن ہارویسٹر کو بھی اچھی طرح صاف کرلیاجائے تاکہ بیج میں کسی قسم کی نمی یا دیگر اجزا شامل نہ ہوسکیں